جھوٹی کال پر ملزم مظہر کو گرفتار

 جھوٹی کال پر ملزم مظہر کو گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ میلہ پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم مظہر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اب کسی بھی ایمرجنسی یا وقوعہ کی جھوٹی/ فیک کال کرنے کی صورت میں آپ کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

،اس حوالے سے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جس کے غلط استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔یاد رکھیں پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے اس پر جھوٹی/ فیک کال کرنا قانوناً جرم ہے ، جس کی سزا ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت 3 سال تک قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔سرگودھا پولیس کی جانب سے شہریوں سے التماس ہے کہ پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری/بوگس کالز سے اجتناب کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں