5افراد مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر مقصود نے ماتحت عملے کے ہمراہ مڈھ رانجھا اور گردونواح میں چھاپے مار کر ممتاز، اکرام، ستار،ریاض، شوکت کو گوشت اوردالیں وغیرہ مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ اس دوران درجن سے زائد دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے ۔