راہ گیروں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

راہ گیروں کو لوٹنے والا جعلی  پولیس اہلکار گرفتار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی روڈ پر ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار تھانہ سلانوالی پولیس نے نوسر بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ سیم نالہ سینما روڈ پر ایک شخص پولیس کی وردی پہنے ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ رہا ہے ۔جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس مین حماد حسن ولد محمد وارث قوم ڈھکو ساکن چک نمبر 163 شمالی تحصیل سلانوالی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف نوسر بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں