ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنسز کا معائنہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ہے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔ ان معائنوں میں ہوٹلز، کریانہ سٹورز، فوڈ پوائنٹس، گوشت اور دودھ کی دکانیں اور مٹھائی کے کارخانے شامل تھے۔، جہاں عوامی صحت کے پیش نظر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔چیکنگ کے دوران میانوالی کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں 24,340 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ مختلف کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے تحت 4.7 کلوگرام مختلف کھانے کی اشیا، 1 کلوگرام بسکٹ، 0.3 کلوگرام زائدالمیعاد چائے کی پتی، 48.5 کلوگرام ممنوعہ نمک اور 0.2 کلوگرام مضر صحت مصالحہ جات تلف کر دیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا