ڈپٹی کمشنر کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے متعدد سنٹرز کا دورہ
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے متعدد سنٹرز کا وزٹ کیا گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر میانوالی نے گورنمنٹ جامع ھائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ھائی سکول سول اسٹیشن میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ کیااور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز پر تعینات نگران عملے کی حاضری، سیکیورٹی امور اور طلباء کو فراہم کردہ سہولیات کو چیک کیا۔ انھوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی ملک شاہد علی کھوکھر اوراسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے بھی مختلف علاقہ جات میں میٹرک امتحانات سنٹرز کا وزٹ کیا۔