مختلف شادی ہالز کا اچانک معائنہ ، لاکھوں روپے جرمانہ
تاج گرینز کو ایک لاکھ پچھتر ہزار رائل تاج کو ایک لاکھ روپے جرمانہکیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی خصوصی ہدایات اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا احمد شیر گوندل نے مختلف شادی ہالز کا اچانک معائنہ کیا اور خلاف ورزی پر تاج گرینز لاہور روڈ کو ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے جبکہ رائل تاج لاہور روڈ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس طرح انہوں نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر دو لاکھ پچھتر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ ون ڈش ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں کھانا ضبط اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔