متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے ،کئی سیل

 متعدد دکانداروں کو بھاری  جرمانے ،کئی سیل

واں بھچراں(نمائندہ دنیا)۔،واں بھچراں میں پیرا فورس کی کاتوائی مسلسل دوسرے روز بھی جاری ۔ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے ۔

 متعدد دکانیں بھی سیل کر دیں۔ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی خصوصی ہدایت پر پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ایس ڈی او پیرا جاوید سرور کی زیرِ نگرانی واں بھچراں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر غیر قانونی طور پر سامان رکھ کر راستے بند کرنے اور تجاوزات قائم کرنے پر متعدد دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں