اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کا میٹرک کے سالانہ امتحانی سینٹر کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کا میٹرک  کے سالانہ امتحانی سینٹر کا دورہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل نے میٹرک کے سالانہ امتحانی سینٹر کا دورہ کیا۔

اور امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج سلانوالی سینٹر کی جانچ پڑتال کی اس موقع پر امتحانی سپریٹنڈنٹ و دیگر سٹاف اور کالج پرنسپل چوہدری نیر مختار گھمن نے امتحانی طریقہ کار اور دیگر کیے گئے انتظامات سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی سٹاف کو واضح ہدایت دیں کہ وہ امتحانات کے موقع پر نقل مافیا کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں اور محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور امتحان کے عمل میں شفافیت میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلا خوف و خطر کاروائی کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں