بلوچ گروپ کے سربراہ سردار علی حسین بلوچ انتقال کر گئے

 بلوچ گروپ کے سربراہ سردار  علی حسین بلوچ انتقال کر گئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اور ضلع خوشاب کے علاقائی دھڑے بلوچ گروپ کے سربراہ سردار علی حسین بلوچ انتقال کر گئے ۔

 مرحوم طویل عرصہ سے علیل تھے اور علاج کیلئے لاہور میں مقیم تھے مرحوم کی میت جب جمالی بلوچاں پہنچی تو ان کی رہائش گاہ پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ مرحوم سردار علی حسین کا جسد خاکی ان کے آبائی گاوں جمالی بلوچاں کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں