سیز فائر کروانے پر سول و عسکری قیادت کو خراج تحسین
میانی (نامہ نگار )امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر کروانے پر سول و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ارائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے ارائیں ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میانی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے اپنی شاندار اور کامیاب سفارت کاری کے ذریعے جنگ بندی کروا کر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بچالیا ہے ۔