انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات،سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے امور کا تفصیلی جائزہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرِ صدارت ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئندہ چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات،سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا،سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ،علمائے کرام ومشائخ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھکر میں انسدادِ پولیو مہم 13اپریل سے 16اپریل تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 72 ہزار 590 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔