حساس ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار غائب

حساس ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دو مختلف واقعات کے دوران نواحی علاقے شیخ دا لوک کا رہائشی اور حساس ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار محمد ایوب جو کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں بطور ڈسپنسر کام کرتا ہے گزشتہ روز گھر واپس جاتے ہوئے لا پتہ ہو گیا۔

اسی طرح جنرل بس اسٹینڈ پر ڈیوٹی دینے والا سینیٹری ورکر عرفان مسیح جو کہ 108جنوبی کا رہائشی ہے بھی ڈیوٹی سے فارغ کو گھر جاتے ہوئے راستہ میں ہی غائب ہو گیا، دونوں کی پر اسرار گمشدگی معمہ بن گئی ۔ورثاء کی اطلاع پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ان کے اغواء کے شبہ میں مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں