کم وسیلہ افراد کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کاماہانہ اجلاس
کم وسیلہ افراد کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کاماہانہ اجلاس اجلاس میں سابق کارروائی کی توثیق بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پرتوجہ دی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رفاسوسائٹی ہسپتال عزیز بھٹی ٹاؤن میں غریب ونادارا رو کم وسیلہ افراد کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کاماہانہ اجلاس جس کی صدارت رفاء سوسائٹی کے صدر حاجی محمد دین نے کی، اجلاس میں سابق کارروائی کی توثیق کرتے ہوئے ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی طرف توجہ دی گئی. اس حوالہ سے سیکرٹری اطلاعات امیر افضل اعوان نے بتایا کہ ہسپتال میں ماہر امراض بچگان و نوزائیدگان کے علاوہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ، میڈیکل سرجن اور گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹڑ عوامی خدمت کے اس مشن میں ہر ممکنہ اقدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، رفاء سوسائٹی کے اس ماہانہ اجلاس میں گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اجلاس میں اراکین میاں طاہر محمود،،حاجی عبدالرشید، ناصرسہگل،خواجہ محمد عمر، میاں ساجدعلی،شیخ کامران اصغر،میاں محمد عارف ،ملک محمد حنیف دیگر نے مریضوں کی فلاح وبہبود اور انہیں جاری طبی سہولیات کو مذید بہتر بنانے پر زور دیا گیا،اس موقع پر کمیٹی اراکین کی خدمت انسانیت کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا،آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے دعا کی گئی۔