پھلروان شہر میں رات کے وقت ہر گھنٹے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
پھلروان (نمائندہ دنیا )پھلروان شہر میں رات کے وقت ہر گھنٹے بعد ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کے ساتھ کھلا ظلم اور بدترین نااہلی کی عکاس ہے ۔
عوام اذیت میں مبتلا ہیں مگر متعلقہ حکام کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔اربابِ اختیار کی بے حسی ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے ۔ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لے کر پھلروان شہر سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ، بصورت دیگر عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔