حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے عملی اور موئثر اقدامات بھی کررھی ہے ، اعظم سندھو

 حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے  حل کے لئے عملی اور موئثر اقدامات  بھی کررھی ہے ، اعظم سندھو

بھلوال(نمائندہ دنیا )ممبر صوبائی اسمبلی منصور اعظم سندھو نے کہا ھے کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ ھی نہیں بلکہ انکے مسائل کے حل کے لئے عملی اور موئثر اقدامات بھی کررھی ھے ۔

کسانوں اور کاشتکاروں کے لئیحکومت نے جن منصبوں کو متعارف کروایا ھے اگر کاشتکار ان سے مستفید ھوں توانہیں انکی افادیت بھی معلوم ھو اور وہ انکے اچھے نتائج کا بھی فایدہ حاصل کرسکیں گے ۔وہ ڈاکٹر عبد القدیر ہال میونسپل کمیٹی بھلوال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررھے تھے جسکا اھتمام محکمہ زراعت نے کیا جسکی صدارت اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کی جبکہ مہمانان خصوصی منصور اعظم سندھو اور چوہدری محمد محسن وڑائچ چیف آرگنائزر انجمن کاشتکاران پنجاب تھے ۔اختتام سب سے زیادہ فی ایکڑ گندم کی پیدوار کرنے والے کاشتکاروں سمیت دیگر افراد کو شلیڈ بھی دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں