چوہدری محمد شاہد ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر خوشاب تعینات
خوشاب(نمائندہ دنیا )سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب نے چوہدری محمد شاہد کو ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر خوشاب تعینات کر دیا اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
چوہدری محمد شاہد قبل ازیں وہ سرگودھا میں بطور ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر تعینات تھے ان کی یہ تعیناتی ان کے پیش رو محمد الطاف خسین کے سرگودھا تبادلہ کے پیش نظر کی گئی ہے ، واضح رہے کہ چوہدری محمد شاہد بطور تحصیل پاپولیشن آفیسر خوشاب اور بطورڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر خوشاب خدمات سر انجام دے چکے ہیں، انکا شمار مخلص محنتی اور دیانتدار افسران میں ہوتا ہے ۔ ضلع خوشاب کے سماجی عوامی ور فلاحی حلقوں کی جانب سے چوہدری محمد شاہد کی دوبارہ بطورڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خوشاب تعیناتی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے ۔