تھانہ بانگی خیل پولیس کی کاروائی اغواء کار گرفتار، مغویہ بازیاب

تھانہ بانگی خیل پولیس کی کاروائی اغواء کار گرفتار، مغویہ بازیاب

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ بانگی خیل پولیس کی کاروائی، اغواء کار گرفتار، مغویہ بازیاب۔۔۔

اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل سب انسپکٹر فرحان خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ عبدالشہر ولد اختر گلاب سکنہ میرا ڈبکی سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر بانگی خیل سے اغواء ہونے والی خاتون کو اس کے گھر سے بازیاب کروایا۔ملزم کے خلاف تھانہ بانگی خیل میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں