عاصمہ اعجاز چیمہ کی گریڈ 19 میں ترقی ،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات

 عاصمہ اعجاز چیمہ کی گریڈ 19 میں  ترقی ،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم  ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کی بیٹی اور باصلاحیت آفیسر عاصمہ اعجاز چیمہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ، جس پر سرگودھا کے شہریوں، سماجی و سیاسی حلقوں اور سرکاری افسران نے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے پورے شہر کیلئے اعزاز قرار دیا ہے ۔

 عاصمہ اعجاز چیمہ کا شمار پنجاب کی قابل، محنتی اور ایماندار افسران میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں اور ہر جگہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ خوشاب اور فیصل آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جہاں انہوں نے عوامی مسائل کے حل اور انتظامی امور کی بہتری کیلئے  نمایاں کردار ادا کیا، شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی محنت، لگن اور دیانتداری کے ساتھ خدمات انجام دیں گی اور صوبے میں گڈ گورننس کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں