کھیلوں کے گراؤنڈز ختم ہونے سے نوجوان نسل شدید متاثر
کندیاں (نمائندہ دنیا ) ریلوے اراضی کی نیلامی کے بعد کھیلوں کے گراؤنڈز ختم ہونے سے نوجوان نسل شدید متاثر ہوئی ہے کرکٹ، ہاکی، فٹبال اور والی بال جیسے کھیلوں کے لیے مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث نوجوان گلی محلوں میں پر کھیلنے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔
کھیلوں کی سہولیات نہ ہونے سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے جبکہ مقامی سیاستدانوں کی اس اہم ترین معاملے پر خاموشی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے شہریوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں دو لاکھ آبادی کے بڑے شہر کیلئے فوری طور پر کھیلوں کیلئے مناسب اراضی مختص کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے ۔