عالمی یومِ ثقافتی ورثہ کے موقع پر بھیرہ پریس کلب تقریب کا انعقاد

عالمی یومِ ثقافتی ورثہ کے موقع پر  بھیرہ پریس کلب تقریب کا انعقاد

بھیرہ(نامہ نگار)عالمی یومِ ثقافتی ورثہ کے موقع پر بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے سماجی تنظیم پودا کے لیگل ایڈوائزر اور ناہیدہ محبوب الٰہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پہچان اس کی تاریخ اور ثقافت سے ہوتی ہے ، جبکہ قدیم عمارتیں محض ثقافتی نشان نہیں بلکہ ہمارے اسلاف کی محنت، ہنر اور تہذیب کی عکاس ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تاریخی مقامات کے تحفظ کیل۷ے موجودہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں