انٹرنیشنل ہیریٹیج ڈے پر جامع مسجد بگویہ بھیرہ کے زیر اہتمام آگاہی پروگرام
بھیرہ(نامہ نگار) انٹرنیشنل ہیریٹیج ڈے کے موقع پر مجلس حزب الانصار (رجسٹرڈ) جامع مسجد بگویہ بھیرہ کے زیر اہتمام ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دارالعلوم عزیزیہ اور مہتہ سکولز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
مجلس حزب الانصار کے نائب امیر ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر قوم اپنی مخصوص روایات، لباس، خوراک اور طرزِ تعمیر کے ذریعے اپنی پہچان قائم رکھتی ہے انہوں نے بچوں کو بتایا گیا کہ بھیرہ صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت اور تمدن کا امین شہر ہے قدیم عمارات آج بھی ماضی کی داستان سناتی ہیں ضروری ہے کہ ہم بچوں کو اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کا شعور دیں عالمی یومِ ثقافتی ورثہ منانے کا مقصد نہ صرف ماضی کو یاد رکھنا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے اسے محفوظ بنانا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔