سماجی برائیوں کا خاتمہ اور امن وامان کا قیام اولین ذمہ داری ، ڈی ایس پی

سماجی برائیوں کا خاتمہ اور امن وامان  کا قیام اولین ذمہ داری ، ڈی ایس پی

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ سرکل سے منشیات جواء ودیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ اور امن وامان کا قیام اولین ذمہ داری ہے سرکل بھر کی پولیس میرٹ پر سائلین کی داد رسی میں اپنا بھرپور کرادر ادا کر رہی ہے۔

 ڈی پی او بھکر کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار ظفر اقبال ڈی ایس پی سرکل کلورکوٹ نے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے سرک بھر کی پولیس پوری طرح الرٹ ہے صوبہ کے پی کے سے پنجاب آنیوالے دریائی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور کشتیوں کی دریائے سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سرکل بھر سے منشیات جواء سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے رات کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں