ائمہ مساجد علماء کرام اہلسنت و جماعت کا اجلاس مہمانوں کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام

ائمہ مساجد علماء کرام اہلسنت و  جماعت کا اجلاس مہمانوں  کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام

میانی( نامہ نگار )ائمہ مساجد علماء کرام اہلسنت و جماعت تھانہ میانی کا اجلاس زیر صدارت صدر آئمہ مساجد حافظ قاری محمد ثنائاللہ الحرم مارکی میانی میں منعقد ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور اس کے بعد نعت رسولؐ سے کیا گیا۔

اجلاس میں صدر آئمہ مساجد کونسل تھانہ میانی قاری محمد ثنائاللہ نے کہا کہ تمام امام مساجد کو ایک پلیٹ فارم اس کونسل کے قیام ذریعے اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ ایسے تمام مسائل کو اس پلیٹ کے ذریعے حل کیا جائیگا اور کوشش کی جائے گی کہ تمام معاملات اذان نماز اور دیگر پر وقت کی پابندی کا اہتمام روزانہ کی بنیاد پر مساجد میں قرآن و حدیث کے مطابق درس دیا جائیگا اجلاس میں امام مساجد علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں تمام مہمانوں کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا‘ اور ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں