میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے دفتر کی بجلی چالو نہ ہو سکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو روز گزرنے کے بعد بھی میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے دفتر کی بجلی چالو نہ ہو سکی۔
سرکاری امور متاثر ہوکر رہ گئے ہیں جمعرات کی رات بجلی سپلائی کرنیوالا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا بلدیہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تاحال ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہو سکا ہے جس سے بجلی کی عدم فراہمی اورگرمی کی شدت کی وجہ سے دفتری امور بھی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔