ایٹم بم روڈ اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
ایٹم بم روڈ اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا آخری برج کی سلیب کا کام جاری مئی میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا
کندیاں (نمائندہ دنیا ) کندیاں،چشمہ براستہ علوالی پپلاں المعروف ایٹم بم روڈ اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے آخری برج کی سلیب کا کام جاری ہے حکام کے مطابق مئی میں روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگااس اہم منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف کندیاں، علووالی اور پپلاں کے عوام کو سفری سہولت ملے گی بلکہ یہ راستہ کلورکوٹ‘ دریاخان‘بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع کے مسافروں کیلئے بھی آمدورفت کا ایک بڑا اور آسان ذریعہ ثابت ہوگامنصوبے پر کام کے دوران فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود تعمیراتی عمل رکا نہیں اس سلسلے میں ایم ڈی حبیب اینڈ برادرز کی محنت، جدوجہد اور علاقہ دوستی کو عوامی حلقوں نے بھرپور سراہا ہے جن کی کوششوں سے یہ میگا پراجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچا علاقہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر عوام کی جانب سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنے وعدے کی تکمیل کیلئے انتھک کوششیں کیں اور اس منصوبے کی منظوری و تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا علاقہ کے عوام نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کی مکمل تعمیر اور بچ جانیوالے حصوں کی تکمیل کیلئے باقی ماندہ فنڈز فوری جاری کئے جائیں تاکہ یہ اہم سفری منصوبہ جلد از جلد مکمل طور پر فعال ہو سکے یہ پراجیکٹ علاقائی محرومیوں کے خاتمے اور ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ثابت ہوگا۔