پیرا فورس اور تاجران میں کشیدگی‘آج مکمل شٹر ڈاون کا اعلان
تاجر ڈیلر و سپر سٹور کے صدر کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر حوالات میں تشدد کیا گیاہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک معاملات کا حل نہیں نکلتا ، اجلاس میں فیصلہ
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں پیرا فورس کی طرف سے تاجروں کے ساتھ نانصافیاں جاری ہے جس سے پیرا فورس اور تاجران کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں اس سلسلہ میں یہاں تاجر اتحاد کا بڑا مشترکہ اجلاس ہوا اور یہاں متفقہ فیصلہ میں میانوالی شہر میں آج بروز سوموار کو تمام بازاروں کی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک پیرا فورس کے ساتھ معاملات کا حل نہیں نکلتا اس موقع پر کچہری بازار کے صدر فلک شیر عوامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیرا فورس کے ناروا رویہ و تاجروں کو دھمکانے جرمانے کرنے اور سیلنگ کے خلاف میانوالی کے مسلم بازار میں کل مکمل ہڑتال کی گئی مسلم بازار کی کامیاب ہڑتال کے بعد دکاندار کو چھوڑ دیا گیا بعد ازاں پھر مین بازار کے تاجر ڈیلر و سپر سٹور ایسوسی ایشن کے صدر جمال خان پہ ایف آئی آر دے کر انہیں گرفتار کر مبینہ طور پر حوالات میں تشدد کیا گیا پیرا فورس کے اس غلط رویہ کے خلاف پھر آج یہاں مین بازار میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی مگر پیرا فورس نے تاجر کو بروز اتوار جیل منتقل کردیا مین بازار صدر تاجران مبین شیروانی نے کہا کہ ان حالات سے پورے شہر کے تاجران اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جات ہے اس لئے کل سے شہر کے آٹھ بازاروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی اور یہ سلسلہ اس وقت جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے اس موقع پر صرافہ بازار صدر خالد بن عبداللہ ، مسلم بازار صدر طارق خان ، بلوخیل کے صدر خضر خان اور انجمن قصاباں کے صدر چوہدری غلام عباس نے بھی خطاب کیا۔