غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن ‘متعدد دوکانیں سیل

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن ‘متعدد دوکانیں سیل

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن ‘متعدد دوکانیں سیلمیونسپل کمیٹی کندیاں کا ایک ملکیتی پلاٹ بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیا گیا

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،متعدد دوکا نیں سیل۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چودھری ظفر اقبال کی جانب سے میونسپل کمیٹی کندیاں کی حدود میں بغیر نقشہ پاس کروائے تعمیر ہونے والی عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا کارروائی کے دوران متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں مزید برآں میونسپل کمیٹی کندیاں کا ایک ملکیتی پلاٹ بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیا گیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں موجود تمام کمرشل بلڈنگز ایک ہفتے کے اندر اپنے نقشہ جات منظور کروائیں بصورت دیگر بغیر نقشہ پاس عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں