حضورؐ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ،کمشنر
حضورؐ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ،کمشنر ہمیں فروعی اختلافات ختم کر کے متحد اور ایک قوم ہونے کی ضرورت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح و کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور حضورؐ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل کے زیرِ اہتمام آرٹس کونسل سرگودھا میں منعقدہ محفل ِ نعت رسولِ مقبول ؐ کے اجتماع سے کمشنر سرگودھا ڈویڑن حافظ شوکت علی ،پیر سید کبیر علی شاہ ،سجادہ نشین چورہ شریف ،صدر نعت کونسل چوہدری خالد اقبال مسرت نے اپنے خطاب میں کہاکے وطن سے محبت ایمان کا جز ہے ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں بھی فرقہ و رانہ و سیاسی فسادات کروانے کی سازشیں کر رہے ہیں ہمیں اس وقت اپنے فروعی اختلافات ختم کر کے متحد اور ایک قوم ہونے کی ضرورت ہے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف مسلم امہ کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے محفل میں ایڈیشنل سیشن جج محمود حیات صدر ڈسٹرکٹ بار ملک رمیز فروکہ صدر انجمن تاجراں ناصر محمود سہگل وکلاء ڈاکٹرز معززین شہر کثیر تعداد میں شریک تھے ملک کے نامور نعت خوان پروفیسر عبدالرؤف روفی ،شہباز قمر آفریدی ،آحمد علی حاکم،صاحبزاہ تسلیم صابری ،آصف شہزاد نے اپنے اپنے مخصوص انداز حضورؐ کی بارگاہ ہدیہ عقیدت پیش کر کے لوگوں میں وجد تاری کر دیا اور رات گئے تک درودو سلام کے صدائیں گونجتی رہی محفل میں قرعہ اندازی کے ذریعے تین خوش نصیوں کے تین عمرہ کے ٹکٹ نکالے گئے آخر میں پیر سید سعادت علی شاہ نے مسلمان امہ کی کامیابی اتحاد و ملک کی بقا و سلامتی اور پاک فوج کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی محفل ِپاک درودو سلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔