مسعود ٹیچنگ ہسپتال موبائل ایکسرے مشین کو مکمل فعال کر دیا گیا

مسعود ٹیچنگ ہسپتال موبائل ایکسرے مشین کو مکمل فعال کر دیا گیا

مسعود ٹیچنگ ہسپتال موبائل ایکسرے مشین کو مکمل فعال کر دیا گیا بچوں کو ایکسرے کیلئے دیگر شعبوں میں منتقل کرنے کی ضرورت کم ہو جائیگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں بچوں کے وارڈ (پیڈز وارڈ) کے لیے موبائل ایکسرے مشین کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے ، جس سے مریض بچوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں گی۔اس اہم پیش رفت کا سہرامیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ قیادت کو جاتا ہے ، جنہوں نے ہسپتال میں سہولیات کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کیے ۔اس کے ساتھ ساتھ بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ فرخ اقبال کی خصوصی کاوشوں سے موبائل ایکسرے مشین کو نہ صرف مرمت کیا گیا بلکہ اسے مکمل طور پر فعال حالت میں لایا گیا، جس سے مریضوں کو وارڈ کے اندر ہی فوری تشخیص کی سہولت حاصل ہو گئی ہے ۔اس سہولت کے فعال ہونے سے بچوں کو ایکسرے کے لیے دیگر شعبوں میں منتقل کرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ مریضوں کو درپیش مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ شہریوں اور لواحقین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں