میانوالی کے ورکرز صفائی کے لئے کبھی آئے تک نہیں، بل لینے پہنچ گئے

میانوالی کے ورکرز صفائی کے لئے کبھی  آئے تک نہیں، بل لینے پہنچ گئے

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے نواحی علاقے واں بھچراں محلہ اسلام آباد پرانا موسی خیل روڈ کی اکثر و بیشتر گلیوں میں ستھرا پنجاب کنٹریکٹر تحصیل میانوالی کے ورکرز صفائی کے لئے کبھی آئے تک نہیں۔۔۔

 جبکہ پرانا موسیٰ خیل روڈ کی گلیوں میں ستھرا پنجاب ٹھیکیدار کی خواتین ملازمین گھروں میں بل پیپر لے کر دو مہینے کی بل وصولی کے لیئے پہنچ گئیں یہاں پر اہل محلہ ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ہماری گلیوں میں ستھرا پنجاب کے ورکر ملازمین کو بھیجا جائے وہ مکمل صفائی کریں ۔باقائدگی سے روزانہ آئیں اور ہم اگلے مہینے سے بل کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کریں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں