پی پی 83 ضمنی الیکشن: پارٹی ٹکٹ کے حصو ل کیلئے سرد جنگ شروع
پی پی 83 ضمنی الیکشن: پارٹی ٹکٹ کے حصو ل کیلئے سرد جنگ شروع ایم ایس ایف کے ضلعی صدر رحمان پٹھان نے بھی انتخابی میدان میں قدم رکھ دیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی83کے ضمنی الیکشن کی سرگر میاں شروع ہوتے ہیں حکمران جماعت سے وابستہ ارکین اسمبلی اپنے اپنے حمایت یافتہ امیداوران کو پارٹی ٹکٹ دلوانے کیلئے میدان میں آمنے سامنے آ گئے ، پارٹی ٹکٹ کے حصو ل کیلئے سرد جنگ شروع ہو گئی ،مسلم لیگی ایم پی اے سردارا علی حسین خان کے انتقال سے خالی ہونیوالی اس سیٹ کیلئے مسلم لیگ (ن)کے ضلعی و ڈویژنل قائدین نے سردار ظفر عباس کو امیدوار نامزدکیا تھا ، سردار ظفر عباس کو پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھا ،مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے ملک کرم الٰہی بندیا ل کے علاوہ حکمران جماعت کے حامی با اثر دھڑوں کلو ، بلوچ ، بندیال گروپوں کی حمایت حاصل ہے ۔
جب مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سابق ڈاکٹر غوث محمد نیازی کے علاوہ اس نشست کیلئے قومی اسمبلی رکن ملک شاکر بشیر اعوان کے صاحبزادے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سعد بشیر اعوان اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈیشن کے ضلعی صدر رحمان خان پٹھان نے بھی انتخابی میدان میں قدم رکھ دیاہے اور حکمران جماعت کیلئے کسی بھی امیدوار کو مطمئن کرنا اور الیکشن سے دستبرادرا کرا نا ممکن نظر نہیں آتا ادھر مسلم لیگی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے اپنے فرزند سعد بشیر اعوان کو میدان میں اتار نے کے بعدپارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے بھاگ دوڑکر دی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے رکن سابق وزیر ملک آصف بھا سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک کرم الٰہی بندیا ل ڈنکے کی چوٹ پر سردار ظفر عباس خان بلوچ کو پارٹی ٹکٹ دلوانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ، یہ بات قابل ذکر کے مسلم لیگ(ن) کی حلیف جماعت استحکام، پاکستان پارٹی شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور کے بھائی ملک گل داد بگھور بھی اس حلقہ میں علاقائی گروپ ٹوانہ بگھور اتحاد کے پلیٹ فارم سے میدان میں ہیں۔