ستھرا پنجاب مہم ،نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، دکانیں سیل

 ستھرا پنجاب مہم ،نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، دکانیں سیل

ستھرا پنجاب مہم ،نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، دکانیں سیل بعض افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ،مقصد بقایا رقم کی وصولی یقینی بنانا

ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب‘‘مہم کے تحت نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، دکانیں سیل اور ایف آئی آر درج۔تحصیل ساہیوال میں’’ستھرا پنجاب‘‘مہم کے تحت جو لوگ پیسے ادا نہیں کر رہے ، ان کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے ۔ کئی دکانیں سیل کر دی گئیں اور بعض افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد صفائی کا نظام بہتر بنانا اور بقایا رقم کی وصولی یقینی بنانا ہے ۔کارروائی کے دوران مختلف بازاروں میں چیکنگ کی گئی اور وارننگ کے بعد فوری ایکشن لیا گیا۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے واجبات جلد ادا کریں۔ تاکہ مزید کارروائی سے بچ سکیں۔ اس موقع پر ملک جنید کھوکھر ما نیٹرنگ آفیسر، احمد سعیدمانیٹرنگ آفیسر، پیرا فورس کے انفورسمنٹ انسپکٹر رانا مہتاب، انویسٹیگیشن آفیسر عادل، ایم او آر میاں حسیب خالد اور دیگر ٹیم بھی موجود تھی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں