میانوالی تیز رفتار کار کی سے 10سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا
میانوالی تیز رفتار کار کی سے 10سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا کار میں سوار پانچ افرادزخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا
میانوالی (نامہ نگا)تلہ گنگ روڈ پر بن حافظ جی والا نزد فتح خان پٹرول پمپ پر افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے اچانک روڈ کراس کرنے والے بچے کو ٹکر مار دی جس پر کار کی ٹکر سے دس سالہ بچہ صائم رضا موقع پہ ہی فوت ہو گیا جبکہ کار میں سوار پانچ افراد مرد و خواتین زخمی ہو گئے ۔ لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈرائیور وقاص حبیب کے خلاف غفلت اور تیز رفتاری پر تھانہ چکڑالہ میں مقدمہ درج ہو گیا۔