ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کا دورہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا محمد ضیائالاحسن نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے امتحانی مراکز کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ کالج کے مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے کالج لائبریری کا بھی خصوصی وزٹ کیا اور وہاں موجود انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لائبریرین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ لائبریری کو مزید فعال، جدید اور طلبہ کے لیے دلچسپ تعلیمی ماحول میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں