ایس ایچ او تھانہ مکڑوال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا
کالاباغ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال شفقت اللہ خان کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مکڑوال شفقت اللہ خان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں فرض شناسی اور عوام دوست رویے کے اعتراف میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا