سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کا مسئلہ جوں کا توں برقرار
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں موسم کی تبدیلی کے باوجود سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں امور خانہ داری کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سوئی گیس پریشر کو بڑھانے کے لیے گھروں میں کمپریسر مشینوں کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ کم پریشر کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورت حال اختیار کر چکا ہے۔ شہریوں نے سوئی گیس کے اعلی حکام سے سوء گیس کی بلا تعطل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے