9 اور 10 مئی کو ‘‘یومِ فتح’’ قومی جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا جائیگا
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح اور ازلی دشمن بھارت کی عبرتناک شکست کے موقع پر 9 اور 10 مئی کو یومِ فتح بھرپور قومی جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔
اس سلسلہ میں ضلع بھر میں سرکاری سطح پر خصوصی تقریبات،چراغاں، کھیلوں کے مقابلوں،ملی نغموں اور حب الوطنی پر مبنی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے مسلح افواج کی لازوال قربانیوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے ڈی سی آفس بھکر میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔