ستھرا پنجاب مساجد کی صفائی اور دھلائی کے عمل کو بھی یقینی بنایا گیا

 ستھرا پنجاب مساجد کی صفائی اور  دھلائی کے عمل کو بھی یقینی بنایا گیا

بھیرہ(نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تحصیل بھیرہ میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے ۔

 اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کی خصوصی ہدایات پر صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں جمعتہ المبارک کے موقع پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی عملے نے شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم جاری رکھی۔ مساجد کی صفائی اور دھلائی کے عمل کو بھی یقینی بنایا گیا تاکہ نمازیوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے اس کے علاوہ سڑکوں، گلی محلوں اور بازاروں میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔جبکہ گھروں سے ڈور ٹو ڈور کوڑا کرکٹ جمع کرنے کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ستھرا پنجاب مہم کے ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور تحصیل بھیرہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں