کالاباغ میں پولیو سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

کالاباغ میں پولیو سے آگاہی  کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

کالاباغ (نمائندہ دنیا)کالاباغ میں پولیو سے آگاہی کے حوالے سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، این جی اوز، سوشل میڈیا نمائندگان، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے نمائندگان اور تحصیل بھر سے معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

سیمینار میں ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر عمران نیازی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو کنٹرول روم ملک سمیع اللہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سرور علی، ڈسٹرکٹ ماسٹر ٹرینر سعداللہ سبطین پراچہ اور تحصیل سرویلینس سپروائزر منظور بھٹی نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر عمران نیازی نے ایک جامع اور معلوماتی سیشن میں پولیو کے پھیلاؤ، پاکستان میں پولیو کیسز، پولیو کی تاریخ اور اس کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں