چیک ڈس اونر ہونے پر مقدمہ درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا)ہینڈی کرافٹ شو روم سے 5 لاکھ روپے کا سامان لیا ادائیگی کے لیے دیا جانے والا چیک بینک سے ڈس اونر ہونے پر سلانوالی پولیس نے متاثرہ شوروم مالک محمد وقاص کی مدعیت میں چیک دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سلانوالی کے رہائشی محمد وقاص ولد فقیر محمد نے رانا مارکیٹ میں فقیر محمد کے نام سے ہینڈی کرافٹ کا شوروم بنایا ہوا ہے نتھیا گلی مری کے رہائشی فضل مولا نامی شخص نے سلانوالی کے رہائشی وقاص کے شوروم سے 5 لاکھ روپے کا سامان ہینڈی کرافٹ خرید کیا اور ادائیگی کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک دے دیا جو بینک سے ڈس اونر ہو گیا ۔جس پر سلانوالی پولیس نے محمد وقاص کی درخواست پر نتھیا گلی کی رہائشی فضل مولا نامی شخص کے خلاف زیر دفعہ 499 F کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔