ملکی استحکام کے لیے شہدا کی قربانیاں سنہری حروف سے رقم ، مولانا محمد سلیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی امیر جماعت اہلحدیث سرگودھا انجینئر مولانا محمد سلیم نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کے لیے شہدا کی قربانیاں سنہری حروف سے رقم ہیں۔
شہید قوم کے لیے نوید زندگی ہوتے ہیں، پاکستان اور فوج لازم و ملزوم ہیں، جماعت اہلحدیث پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے نامساعد حالات کے باوجود ہمارے فوجی جوان سرحدوں پر ہمہ وقت چوکس و چوکنا رہتے ہیں۔ارضی و سماوی مصائب میں بھی فوج ہمارے ہم قدم ہوتی ہے ، شہداء نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر ہمیں سر اْٹھا کر چلنا سکھایا، فوج اور عوام میں ہم آہنگی مستحکم دفا ع کی ضمانت ہے حکومتی اتحاد کو چاہئے کہ وہ ترجیح بنیادوں پر تمام شعبہ ہائے زندگی کو اعتماد میں لے کر غریب عوام کے ریلیف کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں اور آئی ایم ایف سے چھٹکارا پایا جائے کیونکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بھی عوام کو ریلیف نہیں ملے گا، جماعت اہلحدیث ملک و قوم کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے حکومت کے ہر قدم کا بھرپور ساتھ دے گی۔