’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا مقصد اسلامی فلاحی نظام کا قیام ،ہدایت گجر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رہنماء جماعت اسلامی ہدایت گجر نے سٹلائٹ ٹاؤن نو نمبر چونگی پر لگائے گئے۔
کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا مقصد صرف احتجاج نہیں بلکہ ملک میں ایک منصفانہ، عوام دوست اور اسلامی فلاحی نظام کا قیام ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ میں کیے گئے فیصلوں کو ترک کرتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ،پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسز اور آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی معاشی پالیسیوں کے خلاف سرگودھا بھر میں جماعت اسلامی پاکستان کی ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک 2026 میں بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ اس تحریک کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کر رہے ہیں۔