مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ،ملک اشرف

مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام  شدید مشکلات کا شکار ،ملک اشرف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک اشرف برھان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے ۔ خصوصاً غریب اور متوسط طبقہ اس وقت شدید پریشانی میں مبتلا ہے ، جہاں روزمرہ اخراجات پورے کرنا بھی ایک چیلنج بن چکا ہے گھروں کے کرائے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس کے باعث شہری علاقوں میں رہائش اختیار کرنا عام آدمی کے لیے تقریباً ناممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب بجلی اور سوئی گیس کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ کئی گھرانے ایسے ہیں جو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے کے درمیان توازن قائم نہیں کر پا رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں