ایک بار پھر امریکہ ایران جنگ کے خطرے منڈلانے لگے ،محمد حسنین شاہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نائب صدر ٹرانسپورٹ یونین جنرل بس اسٹینڈ سید محمد حسنین شاہ نے کہا ہے کہ ایک بار پھر امریکہ ایران جنگ کے خطرے منڈلانے لگے ہیں۔
جس سے یقیناً خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں گے اور معاشی سرگرمیاں مزید کم ہوں گی حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور حکمت عملی تیار کرنا ہوگی بدقسمتی سے حکومت نے ابھی تک کوئی واضح پالیسیز امریکہ ایران کی جنگ کو لے کر مرتب نہیں کی ۔جس کی وجہ سے غریب پر بوجھ بڑھ رہا ہے ڈیڑھ ماہ سے زیادہ عرصہ ہونے کو ہے کہ خطہ کی صورتحال بے یقینی کی کیفیت میں ہے دنیا بھر کے ممالک نے اس حوالے سے عوام کے لیے پالیسی مرتب کر لی ہیں مگر پاکستان میں پٹرول بڑھ گیا تو قیمتیں بڑھا دو پٹرول کم ہو گیا تو قیمتیں کم کر دو گی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ۔