پی پی تھری کے ضمنی ا لیکشن ، امیدوراوں کی ترمیمی لسٹ جاری

  پی پی تھری کے ضمنی ا لیکشن ،  امیدوراوں کی ترمیمی لسٹ جاری

خوشاب(نمائندہ دُنیاصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تھری کے ضمنی ا لیکشن کے حوالے سے ریٹرننگ عبداﷲ خان نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوراوں کی ترمیمی لسٹ جاری کر دی۔

 نئی فہرست کے مطابق اس حلقہ میں امیدوراوں کی تعداد 8ہے جن میں امجد رضا گجر، مصطفی حسین خان۔سید محمد علی شاہ ہمدانی ملک سعد بشیراعوان ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی۔مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ظفر عباس خان بلوچ، رضا حیدر خان بلوچ اور ملک گل داد خان بگھور شامل ہیں ، یاد رہے کہ اس حلقہ میں ابتدائی طور 15امیدواروں کی کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران 7امیدوار میدان سے آوٹ ہو گئے تھے۔، انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 18مئی ہے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہو گئی اورہے 19 مئی کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جب کہ پولنگ کیلئے 7جون کا دن مقرر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں