سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میانی حاجی ملک عبدالرشید مسلم لیگ (ن) میں شامل

سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی  میانی حاجی ملک عبدالرشید مسلم  لیگ (ن) میں شامل

میانی( نامہ نگار )میانی شہر کے معروف سیاسی و سماجی رہنما اور سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میانی حاجی ملک عبدالرشید نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق حاجی ملک عبدالرشید میانی شہر سے پراچہ خاندان کے دیرینہ ساتھی رہے ہیں اور ماضی میں ہر دور میں پراچہ گروپ سے وابستہ رہے ۔ وہ ( پی ٹی آئی )کے ٹکٹ پر ٹاون کمیٹی میانی کے چئیرمین منتخب ہوئے تھے ۔ ان کی (پی ٹی آئی )کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو مقامی ایم این اے و وزیرِ مملکت ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ اور مسلم لیگ (ن) کی ایک بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ نے اپنی مسلسل سیاسی جدوجہد، عوامی خدمت اور خوش اخلاقی کے ذریعے میانی شہر کی اہم سیاسی و سماجی شخصیت کو اپنے قافلے میں شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں