چور پانی کی موٹر چوری کر کے لے گئے

چور پانی کی موٹر چوری کر کے لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی گورنمنٹ سکول میں چوری کی واردات چور پانی کی موٹر چوری کر کے لے گئے سلانوالی پولیس نے سکول کے چوکیدار کی درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔

بتایا گیا ہے کہ سلانوالی کی نواحی چک نمبر 112 شمالی کے گورنمنٹ مڈل سکول سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 20 ہزار روپے مالیت کی پانی کی موٹر چوری کر کے لے گئے ۔پولیس نے سکول کے چوکیدار لیاقت علی ولد محمد خان کی درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں