یتیم طلبہ میں 14 لاکھ سے زائد کی امدادی رقوم تقسیم

یتیم طلبہ میں 14 لاکھ سے  زائد کی امدادی رقوم تقسیم

میانی( نامہ نگار) میانی مسلم ہینڈز اسکول آف ایکسلنس نے یتیم طلبہ میں 14 لاکھ روپے سے زائد کی امدادی رقوم تقسیم کی ۔مسلم ہینڈز اسکول آف ایکسلنس میانی میں ایک پروقار تقریب (میل پیمنٹ سرگرمی) کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں گزشتہ بارہ سالوں کی شاندار فلاحی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یتیم بچوں میں لاکھوں روپے کی مالی معاونت تقسیم کی گئی اس شاندار اقدام کو عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اسکول انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں نہ صرف موجودہ زیرِ تعلیم یتیم طلبہ کو مالی امداد فراہم کی گئی بلکہ اُن یتیم بچوں کو بھی خصوصی طور پر نوازا گیا جو اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کرکے جا چکے ہیں۔ تقریب کے دوران اسکول سے فارغ التحصیل یتیم بچوں میں 7 لاکھ روپے ، جبکہ زیرِ تعلیم یتیم بچوں میں 7 لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم تقسیم کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں