ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے عوام کو آگے بڑھنا ہوگا،ممتاز اخترکاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما الحاج ممتاز اخترکاہلوں نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے عوام کو آگے بڑھنا ہوگا جب تک چہروں کی جگہ نظام نہیں بدلے گا ملک ترقی نہیں کرے گا گزشتہ 70 سال سے دیکھا جا رہا ہے کہ وہی چہرے بدل بدل کر اقتدار میں آرہے ہیں۔
جس کی وجہ سے لوگوں کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں اس وقت اگر پاکستان میں حقیقی تبدیلی آنی ہے تو وہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے آنی ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ہی نوجوانوں کی امیدوں کی کرن ہے اور نوجوانوں کو پاکستان تحریک انصاف سے بڑی توقعات وابستہ ہیں جس کی وجہ سے نوجوان پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں .