ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کی جانب سے حکومتی گرانٹ کے بے دریغ استعمال پر اظہار تشویش

 ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کی  جانب سے حکومتی گرانٹ کے  بے دریغ استعمال پر اظہار تشویش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کی ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کی جانب سے حکومتی گرانٹ کے بے دریغ استعمال اور ریکاڈ میں تضاد پر شعبہ اکاؤنٹس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس ذرائع کے مطابق دونوں اتھارٹیوں میں حالیہ مالی سال کے دوران اکاؤنٹس کو کنٹرول کرنے اور دیگر مختلف امور میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ ایس اے پی کے تحت بجٹ اور اخراجات میں مطابقت نہیں پائی گئی،جس پر دو ماہ قبل نشاندہی کرتے ہوئے متذکرہ اتھارٹیز کے سربراہان کو ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی گئی مگر کسی قسم کا تحرک سامنے نہیں آیا ، جس پر سی ای اوز کو مطلوبہ اصل اور تصدیق شدہ ریکارڈ کی دستیابی ترجیح بنیادوں پر یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں